علی وزیر پر جھوٹے ایف آئی آر درج کرنا پشتون ہونے کی سزا ہے ، پاکستان میں پشتون ہونا بڑا گُنا ہ ہے ۔  منظور پشتین

پشاور ( ویب ڈیسک ) پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ  علی وزیر پر لگاتار جھوٹے مقدمات درج کرنا پشتون ہونے کی سزا ہے ،اور پاکستان میں پشتون ہونا کتنا بڑا گُناہ ہے اسلام آباد کے رویہ سے پتہ چلتا ہے ۔

انہوں نے کہا ہےکہ اسلام آباد میں ہسپتال سے گرفتار کر کے علی وزیر پر چرس اور پولیس سے اسلحہ چین کر پولیس پر فائرنگ کے دو جھوٹے ایف آئی آرز میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

منظور پشتین کہاہےکہ جسمانی ریمانڈ اور جیل گزارنے کے بعد عدالت سے ضمانت پر رہائی مِلی تو اڈیالہ جیل کے دروازے سے ناجائز 3MPO میں پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا اور گجرات میں قید کر دیا، وہاں عدالت نے رہائی دی تو جیل کے دروازے سے ایک بار پھر ایک اور ناجائز 3MPO میں پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا اور بھکرمیں قید کر دیے گئے۔

وہاں سے جب عدالت نے ضمانت دی تو پنجاب پولیس نے ایک اور ناجائز 3MPO میں گرفتار کر لیا اور انہیں سرگودھا میں قید کرلیا گیا۔اور جب وہاں سے عدالت نے رہائی دی تو کئ دِن تک لاپتہ تھے بعد میں وہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی پولیس تھانے میں پائے گئے ۔وہ بھی پی ٹی ایم کے ایک کارنر میٹنگ پر ہونے والے ایک ایسے FIR میں کہ اُس کارنر میٹنگ کے انعقاد کے دوران علی وزیر کراچی جیل میں باجوائی قید گزار رہے تھے۔

انہوںنے کہا ہےکہ اس FIR میں عدالت میں پیش کئے گئے تو بلوچستان پولیس نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا ،جس پر جج کے کرسی پر بیٹھے شخص نے کرسی کا لحاظ بھی نہیں رکھا اور جسمانی ریمانڈ بھی دے دیا۔ سات روز پورا ہونے کے بعد پولیس نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ مانگا تو جج کر کرسی پر بیٹھے شخص کی ضمیر میں ہلکی سی بھی انسانیت نہ جاگی اور دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔وہ پورا کرنے کے بعد اب جیل بھیج دیے گئے۔

منظور پشتین نے کہا ہےکہ اور یہ سب کچھ جب ہورہا تھا تو کوئی عدالت، کوئی پارلیمنٹ، کوئی میڈیا یا کسی بھی نے اس پر بات تک نہیں کی کیونکہ وہاں ایک ہی قسم کے لوگ ڈامینیٹیڈ ہے وہ کسی پشتون پر جھوٹے ایف آئی آرز اور ظلم جبر پر بات نہیں کرینگے۔

شائونسٹ ظلم جبر کی یہ داستانیں محکوم قوموں کے حوصلے پست نہیں کرینگے بلکہ ان کومزید مزاحمت کرنے، اور سوئے ہوئے کو جاگنے کی انرجی دینگے۔  

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہرنائی میں زمینی و فضائی بربریت  جاری

بدھ دسمبر 4 , 2024
ہرنائی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاکستان فوج کی زمینی فضائی فوج کشی  جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ہرنائی کے مختلف علاقوں گھڑیجی، پیر سینٹ، سپین تنگی، کوریاک، ڈل پشت اور ان سے متصل علاقے فوج کشی کی زد میں ہیں ۔اور  ہیلی کاپٹروں سے کمانڈوز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ