خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع خضدار تحصیل باغبانہ میں زمین کےتنازعہ پر 2 گروپوں محمودانی اور خدرانی قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ھلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ خضدار کی تحصیل باغبانہ کے علاقے محمودانی میں پیش آیا۔زمین کے تنازع پر دونوں گرپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لیویز فورس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے نعش اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ لیویز مختلف پہلوؤں سے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی۔ اور لیویز فورس بروقت پہنچ کردونوں گروپوں کے مورچہ زن افراد کی فائرنگ اورجنگ بندی کرادی گئی ہے۔
ادھر ضلع نوشکی بس اڈہ کے قریب پاکستان فوج کے اہلکاروں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے تین اہلکار ھلاک کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔