ژوب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ، شیرانی مغل کوٹ کی حدود میں پاکستانی فورسز نے دعوی کیاہے کہ خفیہ اطلاع پر فوج کشی کرتے ہوئے 4 مسلح افراد کو قتل کردیا ہے ۔جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔
انھوں نے دعوی کیا ہے کہ کچھ دن قبل ژوب میں ایک کاروائی میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئےتھے ، جن کا تعلق افغانستان سے تھا ۔
دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز اکثر جعلی مقابلوں میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو ھلاک کرکے انھیں مقابلے کا نام دیتے ہیں۔
آج بھی ضلع آواران میں دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی تھیں جنھیں مختلف اوقات میں پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔