کیچ اور آواران میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، اسپر” میگزین کا اجراء کیا گیا ہے۔ بی ایل ایف

آواران ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ آواران کے علاقے بزداد اور کیچ کے علاقے زامران میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انھوں نے کہاہے کہ بروز اتوار مورخہ بیس اکتوبر سہ پہر چار بجے زامران کے علاقے ڈیلکِک میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

اس طرح بروز پیر اکیس اکتوبر سہ پہر تین بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے بزداد میں گندہ کور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض دشمن کے مکمل انخلاء تک فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیں گی ۔

دریں اثناء بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت آشوب پبلیکیشن کی جانب سے نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے "اسپر” میگزین کا اجراء کیا گیا ہے۔ یہ میگزین اپنی نوعیت کا پہلا شمارہ ہے، جس میں بی ایل ایف کی حالیہ ماہانہ کارروائیوں کی تفصیلات، تجزیے، اور جامع رپورٹس شامل کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا بصیرت افروز پیغام اور بی ایل ایف کی جدوجہد سے متعلق گہرائی سے لکھے گئے کالم بھی اس شمارے کا حصہ ہیں۔

اس میگزین میں شہید اختر بلوچ کی عظیم قربانیوں اور ان کی لازوال جدوجہد پر ایک خصوصی مضمون شامل ہے، جو قاری کو جدوجہدِ آزادی کی تاریخ اور شہداء کے عظیم فلسفے سے روشناس کراتا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ پہلی ادبی اور نظریاتی کاوش آپ کے ذوق اور فہم کو تسکین بخشے گی۔ آپ کے قیمتی تعاون سے ہم مستقبل میں "اسپر” میگزین کی علمی و فکری قدرو قیمت میں مزید نکھار اور خوبصورتی پیدا کریں گے، تاکہ یہ بلوچ نوجوانوں کے لیے ایک بہترین رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہو۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دکی میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا

منگل اکتوبر 22 , 2024
دکی ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان دکی کے علاقہ حاجی بدک کے مقام پر واقع ٹیلی نار کمپنی کے موبائل ٹاورکو گزشتہ رات تقریبا تین بجے کے قریب حملہ کرکے نشانہ بنایا بعد ازاں موبائل ٹاور کے مشینری کو جلادیا ۔ آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری کسی تنظیم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ