لاپتا ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین کا ریڈ زون کو بند کرنے کا فیصلہ

شال   سے 27 جون کو  پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے ظہیر بلوچ کے لواحقین  جوکہ  پچھلے آٹھ دنوں سے سریاب روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں نے کہاہے کہ  اب تک نہ انتظامیہ، نہ پولیس، نہ عدالت اور نہ حکومت کی طرف سے ظہیر کی بازیابی کیلے  کسی بھی طرح کی کوئی پیشرفت  ہوئی ہے ، بلکہ وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

لواحقین نے کہا ہےکہ حکومت کی طرف سے اس بے حسی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اب اپنے اس احتجاج میں شدت لائیں گے۔ اس سلسلے میں بروز جمعرات صبح 10 بجے ایک ریلی کی صورت میں مارچ کرکے ریڈ زون کو بند کیا جائے گا۔

انہوں نے بلوچ عوام، صحافی حضرات، انسانی حقوق کے اداروں اور تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کریں اور ظہیر کے خاندان کی آواز بنیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

حب :  کوچ مالکان کا احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں تصادم، متعدد زخمی

بدھ جولائی 10 , 2024
حب  کسٹم اور کوچ مالکان تنازعہ، حب بھوانی کے مقام پر کوچ مالکان کا احتجاج، پولیس انتظامیہ سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس کا شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کےلئے مظاہرین پر لاٹھی چارج جبکہ مظاہرین کا پولیس ولیویز اہلکاروں پر شدید پتھراﺅ، بھوانی کے مقام پر شاہراہ میدان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ