بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے روغانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی قابض پاکستانی فورسزکی گاڑی پر حملہ ، فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مزکورہ ایف سی اہلکار پرائیویٹ سرف گاڑی میں چمن سے روغانی ونگ ہیڈ کوارٹر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انھیں شدید زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو مقامی ہشپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
دوسری جانب لیویز فورس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔