بلوچستان ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے نلینٹ کے قریب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور لوڈر و ڈمپر سمیت دیگر سامان تباہ ہوگئے۔
آخری اطلاع تک مشینری کو نذر آتش کرنے کی ذمہداری کسی بلوچ مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔