شہداء کی بے مثال قربانیاں بلوچ قوم کی قومی ریاست کی بحالی اور آزادی کے ضامن ہیں۔ شولان بلوچ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان شولان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تیرہ نومبر یومِ بلوچ شہدا کے مناسبت سے مختلف مقامات پر ریفرنس تقاریب اور دو ہفتہ سوشل میڈیا مہم کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر وہ قوم جن میں اپنی قومی بقاء کی خاطر قربانی کا فلسفہ مظبوط ہو اور اپنی شہدا کے کرداروں کو ہمیشہ یاد کرے ان قوموں کی یاداشتیں کبھی نہیں مٹتے اور ناں ہی وہ سر جھکا کر زیر ہوسکتے ہیں۔ دنیا میں آج جتنے بھی آزاد اور خودمختار قومیں ہیں، ان کی آزادی کے پیچھے ان لاکھوں لوگوں کی قربانیاں ہیں جنہوں نے اپنی تمام زِندگی اجتماعی مفادات کی خاطر وقف کرکے قوم اور سرزمین کی دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس قوم کے اندر اجتماعی سوچ اور قومی وقار کی خاطر قربان ہونے کا فلسفہ موجود ہو وہ قوم کبھی زیر نہیں ہوتی بلکہ اسی قربانی کے فلسفہ پر گامزن ہوکر وہ اپنی سرزمین اور لوگوں کے لیے ایک روشن اور آزاد مستقبل قائم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قریب دو صدیوں سے نوآبادیاتی دور میں جی رہا ہے۔ 13 نومبر 1839 میں جب سامراجی طاقت برطانیہ نے بلوچستان پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو بلوچ رہنماؤں نے اپنی سرزمین کے دفاع میں قابض کی خلاف لڑکر مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔ اسی مزاحمت میں بلوچ رہنماء شہید محراب خان نے اپنی ساتھیوں سمیت قابض کے خلاف لڑ کر جامِ شہادت نوش کیا۔ اسی فلسفہ پر گامزن ہوکر بلوچ قوم نے قابض پاکستانی ریاست کے خلاف بھی اپنی قومی مزاحمت جاری کیا ہوا ہے۔ یہ اسی فلسفے کا ورثہ ہے کہ بلوچ قوم باہری جارحیت کے خلاف اپنی سرزمین کی دفاع میں آخری دم تک مزاحمت کرکے فخر سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرے گی مگر کبھی زیر نہیں ہوگی۔ اسی دن سے آج تک بلوچ قوم نے قابض کے سامنے نہ خود کو زیر ہونے دیا اور نہ ہی قربانی کے فلسفہ پر سمجھوتہ کیا۔

شولان بلوچ نے کہا کہ ہر باوقار اور زندہ قوموں کی طرح بلوچ قوم بھی اپنی شہدا کو تیرہ نومبر کے دن یاد کرکے ان کے مقصد کو کامیاب کرنے کا عہد کرتی ہے۔ تیرہ نومبر جسے بی ایس او آزاد نے 2010 میں یومِ بلوچ شہدا کا دن مقرر کیا، تب سے ہر سال بلوچ قوم بلوچستان سمیت دنیا بھر میں اس دن کو مناتی ہے اور اپنی سرزمین پر قربان ہونے والے ان عظیم فرنزدوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ دن ہمارے لیے نہ صرف ایک یادگاری دن ہے بلکہ یہ عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے شہدا کے ورثے کو جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی دن کے مناسبت تنظم نے مختلف مقامات پر ریفرنس اور یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا اور مسلسل دو ہفتے سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ اس مہم میں تنظیم کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے بلوچ شہدا پر مختلف مواد نشر کرکے پندرہ دنوں بعد مہم کا اختتام کیا۔ مہم میں بلوچ قوم نے اپنی شمولیت سے بلوچ شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرکے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ آج بلوچ شہدا کی بدولت بلوچ قوم کا سر فخر سے بلند ہے جنہوں نے اپنی لہو سے اس سرزمین کی حفاظت کرکے بلوچ قومی پہچان اور بقاء کو زندہ کیا ہے۔ ہمارے تمام شہدا جنہوں نے بنا کسی ذاتی مفاد اور غرض کے بلوچ سرزمین کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، تا ابد بلوچ قومی تاریخ میں امر ہیں۔ وہ آج جسمانی طورپر پناہ ہوئے ہیں مگر ان کی نامکمل مقصد آج لاکھوں بلوچ فرزندوں کی شکل میں مزید منظم ہوکر جاری ہے جو اپنی قومی ریاست کی بحالی تک جاری رہے گا۔ ہمارے شہدا کی قربانیوں کا ثمر آزاد بلوچستان ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ