یومِ شہدائے بلوچستان کے موقعے پر بی ایس او آزاد کا دو ہفتے کی مہم کا اعلان

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد (BSO Azad) کے ترجمان شولان بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے شہداء قومی جدوجہد کا حقیقی سرمایہ ہیں، جن کی تحریک میں وابستگی اور قربانیاں وہ لٹریچر ہیں جو نہ صرف ہمیں حوصلہ دیتے ہیں بلکہ قابض طاقت کے خلاف جدوجہد میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ قربانی کے مقدس فلسفے کے تحت شہداء نے بلوچستان کی آزادی کے لیے اپنی ہر ذاتی خواہش، آزادی، آسائشیں اور قیمتی زندگیاں قربان کر دیں اور بلوچ قوم کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، قربان ہونے والے سرمچاروں، سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کو یاد رکھنے کے لیے تنظیم نے 13 نومبر کو ‘یومِ شہداءِ بلوچستان’ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس مناسبت سے بی ایس او آزاد کا میڈیا ڈرپارٹمنٹ دو ہفتے کی ایک طویل ملک گیر سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر رہا ہے، جس کا مقصد بلوچ قومی آزادی کی تحریک کے شہداء اور گرے ہوئے ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

بیان کے مطابق مہم کے دوران میڈیا ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بلوچ شہداء کی تفصیلات، سوانح حیات، مضامین، کہانیاں، بصری مواد (ویژولز)، دستاویزی رپورٹس اور دیگر متعلقہ مواد شیئر کیا جائے گا۔ اس دو ہفتے کی ملک گیر مہم کے سلسلے میں بلوچستان بھر اور دنیا بھر میں قومی یادگاری ریفرنس تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

بی ایس او آزاد نے تمام بلوچ تنظیموں، سوشل میڈیا کے فعال کارکنوں، صحافیوں، سیاسی ورکرز اور بالخصوص پوری بلوچ قوم سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں اور قومی شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری سرگرمیوں کا اہتمام کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: پاکستانی فورسز کے کیمپوں پر ڈرون حملوں کی اطلاعات

جمعرات اکتوبر 29 , 2026
مقامی ذرائع کے مطابق، ضلع خاران میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ایک مرکزی کیمپ کو ڈرون اور مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پتکن کے علاقے میں واقع کیمپ پر پانچ ڈرون حملے کیے گئے، جس کے بعد متعدد مارٹر گولے داغے گئے۔ تاہم ابھی تک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ