
بلوچستان کے علاقے پنجگور اور تربت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ مونسپل کمیٹی تسپ کے ایریا میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کی زد میں آکر ایک ٹوڈی گاڑی میں سوار مسماۃ روبینہ بنت لعل محمد ہلاک ہوگئیں، جبکہ رفعت بنت عامر اور عامر ولد لعل محمد زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سنگانی سر کے علاقے پرانا ہسپتال محلہ میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ندیم ولد بالاچ، سکنہ سنگانی سر تربت کے نام سے ہوئی ہے۔