بی این ایم کا کیمبرج میں مہم ، شہریوں کو قومی تحریک اور پاکستانی مظالم کے بارے میں آگاہی دی

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کی طرف سے بلوچ قومی تحریک آزادی کے پرچار کرنے اور پاکستانی ریاست کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ کے تاریخی شہر کیمبرج میں مہم چلائی گئی۔

بی این ایم کے کارکنان نے اپنے مقصد کے بارے میں حمایت حاصل کرنے کے لیے طلباء ، شہریوں اور مقامی حکام کے ساتھ روابط قائم کیے اور عالمی براردی پر زور دیا کہ وہ بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والی نا اںصافیوں کا نوٹس لیں۔

لندن، لیڈز، نیو کیسل اور مانچسٹر جیسے بڑے شہروں میں پچھلی مہموں کے کامیابی سے انعقاد کے بعد بی این ایم نے اپنی مہم کیمبرج تک توسیع دی تاکہ عالمی سطح پر بلوچ قوم کی آواز کو بلند کی جاسکے۔

مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بلوچ نیشنل موومنٹ کے نمائندگان نے پاکستانی ریاست کی طرف سے بلوچ قوم کے خلاف کی جانے والی منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ بلوچ قوم کے حقوق اور آزادیوں کی وکالت کے لیے بین الاقوامی یکجہتی اور حمایت ضروری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت: انتظامیہ کا ایک ہفتے میں جبری لاپتہ افراد کے بازیابی کی یقین دہانی، لواحقین نے دھرنا موخر کردیا

جمعہ اپریل 26 , 2024
کیچ تربت پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری دھرنا انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور آل پارٹیز کی یقین دہانی پر لواحقین نے دھرنا ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا۔ جدگال ڈن (ڈی بلوچ) پر لاپتہ طالب علم نعیم رحمت،عزیر ،شاہنواز اور دیگر جبری گمشدگان کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ