پسنی: پاکستانی فورسز کی پیش قدمی جاری، پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کا خدشہ

گوادر کے علاقے پسنی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے گزشتہ دو روز سے فوجی پیش قدمی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد کلانچ کے پہاڑی علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے، جبکہ کلانچ اور سردشت کے گردونواح میں مختلف مقامات پر فوجی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی کم از کم 20 گاڑیوں سمیت متعدد موٹرسائیکلوں کو پہاڑی علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

تاحال ان کارروائیوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا دیگر نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں، جبکہ علاقے میں جاری صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان: اسکول کے قریب دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

ہفتہ نومبر 28 , 2026
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ کنڑ کے مرکزی شہر اسعد آباد میں شگی مڈل اسکول کے قریب واقع ایک گھر میں رکھے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ کنڑ کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ سمیع الحق نے صوبائی اسپتال کے حکام کی معلومات کی بنیاد پر میڈیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ