
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں تنظیم کے تربت زون کے طالبعلموں نے شہر کے تعلیمی بحران اور مسائل پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد ان طالبعلموں کے بارے میں پوچھ تاچھ کیا گیا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئ، جس پر تنظیم نے ضلعی انتظامیہ سے رجوح کرنے کا فیصلہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ سے رجوح کرنے سے قبل ایک طالبعلم تنویر بلوچ کو تھانے میں بلایا گیا جس پر وہ تھانے میں حاضر ہوا تو انہیں ایس پی کے پاس لے جایا گیا جہاں وہ انتہائی غیرمہذب رویے سے طالبعلم سے پیش آئے۔ ضلع کے تعلیم مسائل پر آواز اٹھانے کے پاداش میں ان کو ہراساں کیا گیا اور غیراخلاقی انداز سے انہیں دھمکی دی گئی۔ ساتھی طالبعلموں نے ضلعی وکلاء سے رجوح کیا اور تھانے میں معلومات کے لئے پہنچ گئے۔ وہاں پہنچ کر انہیں بتایا گیا کہ نوجوان کو ایس پی کے کہنے پر جبری گمشدہ کرکے حبسِ بے جا میں رکھا گیا۔ بعد میں قانونی طریقے پر عمل کرتے ہوئے نوجوان کو رہا کروایا گیا۔ رہائی کے بعد طالبعلم کو دھمکی دے کر زور دیا گیا کہ وہ پریس کانفرنس کرکے اپنے سابقہ پریس کانفرنس کے تردید کرے وگرنہ انہیں دوبارہ جبری گمشدگی کا شکار بنایا جائے گا۔ یہ نہ صرف تشویشناک عمل ہے، بلکہ ملکی قانون کے برخلاف سمیت تعلیم دشمن کے زمرے میں آنے والی قابلِ مذمت عمل ہے۔
بساک کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی حیران کن عمل ہے جہاں ایک جانب تعلیمی بہتری کی بات ہوتی ہے، وہیں دوسری جانب انہی طالبعلموں کو تعلیمی مسائل پر بات کرنے اور ان کو حل کرنے کا مطالبہ کرنے کے پاداش میں ہراساں کرکے انہیں دھمکی دی جاتی ہے، ان سے غیر مناسبانہ رویہ اختیار کرکے بعد میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تھا کہ ان تعلیمی مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے مجرموں کو قانون کے کٹھرے میں لایا جائے۔ مگر تشویشناک امر یہ ہے کہ وہی ادارے تعلیمی مسائل حل کرنے اور اسکولوں کو محفوظ کرنے کے بجائے طالبعلموں کو ہراساں کرنے اور نقصان دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ یہ شائد ہی اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہو جہاں اسکولوں کی حفاظت اور تعلیمی مسائل کی حل کے لیے مطالبہ کرنے والوں کو ہراساں کرکے ان سے قانون کی حفاظت کرنے والوں کی جانب سے دھوس و دھمکیوں سے پیش آیا گیا ہو۔ جب جائز تعلیمی مطالبات پر انتظامیہ کا یہ رویہ ہو تو یہی ظاہر ہوتی ہے کہ انتظامیہ کچھ چھپا رہی یا پھر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا کہ تربت میں اسکولوں پر پیش آنے والے چوری کے واقعات پر کارائی کی گئی، یہ ایک مثبت پیشرفت ہے اور ہم ان کی حمایت کرتے ہیں مگر کیا واقعی کوئی کاروائی کی گئی ہے، اور اگر کی گئی ہے تو اس پر نوجوانوں کو دھمکانے کی ضرورت کیا ہے؟ ضلعی انتظامیہ نے ان واقعات میں چند ایک اسکولوں کے واقعات پر گرفتاری کے کاروائی کو عمل میں لایا ہے، لیکن اس کا قطعاً مطلب یہ نہیں نکلتا کہ اسکول اور ایجوکیشن کے معملات پر آنکھیں بند کی جائیں، اگر اس پر انتظامیہ کو کوئی مسئلہ ہو، تو یہ اس کی زمہ داری ہے کہ وہ جواب دے اور معاشرے میں تبدیلی لانے والے نوجوانوں کو سراہے نہ کہ کسی زبردستی پر مبنی بیان کے ذریعے، جس سے مزید تشویش بڑھ سکتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی ایک طلباء تنظیم کے حیثیت سے بلوچستان کے تعلیمی میدان میں جدوجہد کررہی ہے اور خطے میں پیش آنے والے تعلیمی مسائل پر مسلسل آواز اٹھانا سمیت مختلف پرامن طریقوں سے تعلیمی حقوق کے لیے سرگرم ہے۔ ہم ایسے تمام طلباء ہراسگی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے غیر سنجیدہ اقدامات سے گریز کرکے بلوچستان کے تعلیمی ماحول کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔ حکامِ بااعلی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ تربت میں پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش کرکے ایسے تشویشناک اعمال کی روک تام کے لیے کردار ادا کرے اور بے وجہ ہراسگی کے واقعات پر نوٹس لے۔
