
بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپلکن گارڈز (بی آر جی) کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز شام کے وقت بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ڈرون یونٹ عامر ایئرو گارڈینز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب قابض پاکستانی فورسز کے نئے چیک پوسٹ تعمیر کرنے والے اہلکاروں کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑا۔
بیان میں ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔