خاران اور پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد

خاران/پنجگور: بلوچستان کے اضلاع خاران اور پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاران میں گزشتہ روز اغوا کیے گئے نوجوان یاسر ولد فیض اللہ کی لاش اتوار کے روز برآمد ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر، جو ڈی آئی جی پولیس خاران کے باورچی تھے، کو جمعہ کی شام باب خاران کے علاقے سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ بعد ازاں ان کی لاش ملی، جس پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقے جعفر اسکیم، گریڈ اسٹیشن کے قریب سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت نجام ولد عبدالرحیم، سکنہ وشبود، کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: بالگتر میں تیز رفتار پراڈو کی ٹکر سے 11 سالہ بچہ ہلاک، ڈرائیور گرفتار

منگل جولائی 14 , 2026
تفصیلات کے مطابق، ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت صدھیر ولد سلیم سکنہ بالگتر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں کمسن بچہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ