بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 7 جون کو رات 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شیخڑی میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر راکٹوں و دیگر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔ انہوں نے […]

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے تربت کے علاقے حیرآباد میں قائم فورسز کی چوکی پر دو اطراف سے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ […]

ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں بلوچ طلبہ کی مسلسل جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ بلوچ طلبہ کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایمنسٹی […]

بلوچستان کے اضلاع کیچ اور قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو مختلف حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے مند کے علاقے سورو میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا، جس کے دوران دو زور دار دھماکوں کے ساتھ […]

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ دالبندین، چاغی خاران اور کیچ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف علاقوں میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بی وائی سی رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ کوئٹہ میں “وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز” کے زیر اہتمام احتجاجی […]

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالواحد ولد شیر محمد اور پلین ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے جو جھاؤ نونڈرہ، جلانٹی کے رہائشی […]

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بونستان میں گزشتہ شب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رات تقریباً تین بجے روڈ کے کنارے ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت وسیم کشانی کے نام […]

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں کوہ جاندر کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈز کے ساتھ شدید نوعیت جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے چار سرمچاروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ 6 جون کو ہوئی جس میں چار سرمچار شہید ہوئے۔ […]

عید کے روز بلیدہ کے علاقے میناز میں مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر کے اس کی لاش قریبی علاقے میں پھینک دی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ آج عید کی نماز کے فوراً بعد میناز کے محمد آباد علاقے میں پیش آیا، جہاں […]

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران سیرکزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا ہلاک، جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیرکزہ کے ئرہائشی محمد امین عبدالکریم اپنے بیٹے نوید امین کے ہمراہ عید کی نماز […]

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ