بلوچ و پشتون اقوام کے بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرنے میں استعمال کیے جانے والے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں – این ڈی پی

شال ( پ ر ) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون کا شمار اس خطے میں بسنے والے تاریخی قوموں میں ہوتا ہے جو اپنی الگ تہذیب، ثقافت، قومی شناخت اور جغرافیائی حدود کے مالک تھے جنہیں انگریز سامراج نے ”تقسیم۔کرو حکومت کرو“ پالیسی کے تحت مختلف حصوں میں تقسیم کیا۔ آج بھی اس ریاست میں بلوچ و پشتون مشترکہ طور پر استحصالی پالیسیوں کا شکار ہو رہے ہیں جنہیں نہ صرف بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا بلکہ شناخت کی بنیاد پر نسل کشی کی بھینٹ پر بهی چڑھائے جا رہے ہیں۔ مذہبی، قبائلی اور قومی بنیاد پر تضادات کو جنم دے کر خانہ جنگی کو ہوا دی جا رہی ہے۔

زرمبش فائل فوٹو

ترجمان نے کہا ہےکہ راجی مچّی اور پشتون جرگہ شہری حقوق کے محدود مطالبے کی تحریکیں تھیں جنہیں جبر و تشدد کی پالیسیوں کی نظر کیا گیا۔ ان دونوں اقوام کی بنیادی حقوق کا مطالبہ اس استحصالی نظام کے خلاف مزاحمت ہے جس کی پاداش میں ہزاروں لوگ فورتھ شیڈول میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں ناموں کو ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سیاسی ورکروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویہ رکھا جا رہا ہے جس کی مثال ماہ رنگ بلوچ کو روکنا، زدکوب کرنا، پاسپورٹ اور موبائل ڈیوائسز کو قبضہ میں لینا شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ دوسری جانب پشتون جرگہ کو روکنے کی کوشش ریاست کی پشتون عوامی رائے کی مخالفت کی واضح مثال ہے۔ جرگے میں ریاستی اداروں کی طرف سے پشتون کارکنوں پر ڈائریکٹ فائرنگ اس عوامی رائے سے ریاستی خوف کی عکاسی ہے. یہ سب اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ریاست پرامن سیاسی جدوجہد کو توثیق کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ استعماری نظام میں ایسے معاملات کا ابهرنا انہی پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت استعماری عزائم کو ایندهن بخشی جاتی ہے۔ ایسے تمام اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں جو بلوچ و پشتون اقوام کے بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرنے میں استعمال کی جا رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ہفتہ اکتوبر 12 , 2024
کیچ (نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت مچھلی مارکیٹ میں واقع مصالحہ کی دکان میں نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر یعقوب پٹھان نامی دکاندار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ واقعہ کے فوراً بعد مقتول کی نعش تربت ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ