چاغی دالبندین ہندو برادری کا لوٹ مار تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلے احتجاج

چاغی دالبندین ہندو پنچائیت سر اپا احتجاج بن گئے ، ایس پی چاغی سے ملاقات تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر کے ہندو تاجر برادری گزشتہ ایک ماہ سے شدید عدم تحفظ کے شکار ہیں ، آئے روز ہندو برادری کے دکانیں نقب لگا کر چوریاں کی جاتی ہے اور گن پوائنٹ پر موبائل نغدی اور انکے گاڑیاں تک چور چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہندو برادری کے دکانوں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، ہندو برادری میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہندو پنچائیت کے سربراہان نے مندر میں اجلاس بلا کر فیصلہ کیا گیا ہے، کسی بھی قسم کی احتجاج سے قبل متعلقہ انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چایئے ہندو پنچائیت کے سرکردہ رہنما کونسلر سیٹھ برج لعل کی سربرائی میں وفد نے ایس پی چاغی حسین احمد لہڑی سے ملاقات کی ایس پی چاغی کو ہندو برادری کے ساتھ پیش آنے والے وارداتوں کے بارے میں آگاہ کیا ایس پی چاغی نے سیٹھ برج لعل کے ساتھ آنے والے وفد کو یقین دہانی کرائی پولیس فورس صرف ہندو برادری نہیں تمام تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ہمہ وقت تیار رہتی ہے، مگر بعض اوقات متاثرہ تاجر جنکی چوریاں ہو جاتی ہے وہ پولیس کو بروقت اطلاع اور چوروں کو پکڑنے کے بعد ایف آر کا پرچہ نہیں چاک کرتے ہیں ۔

مظاہرین نے کہاکہ ایس پی چاغی نے پنچائیت وفد کو یقین دہانی کرائی گئی آپ لوگوں کو ہر قسم تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کیا جائے گا پولیس کے ساتھ آپ لوگ بھی تعاون کریں جرائم پیشہ افراد کی نشاندی کریں چوروں اور ڈاکووں کے خلاف پولیس فورس ہمیشہ الرٹ ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضلع کرم جھڑپوں میں 5 افراد مزید ھلاک ،تعداد 46 ہوگئی ،96 زخمی

جمعہ ستمبر 27 , 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں حریف قبائل کے درمیان مسلسل آٹھ روز سے جاری جھڑپوں کے دوران فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ہسپتال کے ایک عہدیدار کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ آٹھویں دن بھی جاری رہا جس سے اب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ