خاران و شال میں دو مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خاران میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ اور کوئٹہ میں ایک ریاستی مخبر و آلہ کار کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ خاران کے علاقے البت میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے گذشتہ شب راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دشمن فوج کے حفاظتی چوکی میں راکٹ لگنے سے ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا ہےکہ دریں اثناء آج شب کوئٹہ میں بروری روڈ پر کلی ابراہیم زئی کے قریب قابض فوج و خفیہ اداروں کے ایک مخبر و آلہ کار مجاہد سکنہ بہاولپور، پنجاب کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکورہ شخص حجام دکاندار کی شکل میں دشمن فوج کیلئے مخبری کررہا تھا، جبکہ حجام کی دکان کو مخبروں کے ٹھکانے کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارکھان: ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن رات بھر جاری رہا جس میں مزید معتدد اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی ایل ایف

منگل ستمبر 24 , 2024
بارکھان : بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ تین دنوں سے بی ایل ایف کے سرمچاروں کا ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن رات بھر جاری رہا جس میں مزید معتدد اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ دشمن کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ