آواران پولیس موبائل کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ گیا 3 زخمی

آواران مرکزی بازار میں پولیس موبائل کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق آواران کے بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت سخی داد ولد سبزل سکنہ ہار بازار، رحمت ولد شیر ​​محمد سکنہ مشکے منگلی اور عبدالرحیم ولد جمعہ سکنہ لباچ کے ناموں سے ہواہے۔

واقع کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز مقامی ڈیتھ اسکوائڈ ہاتھوں 4 نوجوان جبری لاپتہ

ہفتہ اگست 10 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ سے پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈکےکارندوں نے گھروں پر چھاپہ مار کر ایک ماہ قبل پاکستانی عقوبت خانوں سے بازیاب ہونے والے نصرم پیربخش ، ولید حمید ، نزیر اُمید ، اور حنیف ولد اُمید سمیت ، دیگر نوجوانوں کو غیر قانونی حراست […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ