شال پولیس انتظامیہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ بلوچ، بیبگر بلوچ ، بیبو بلوچ اور حورین نے نے گزشتہ روز بلوچستان پل سے ہاکی چوک تک ریلی نکالی۔اور احتجاج کرکے چوک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ،ٹریفک کی روانی کو معطل کیا اور مشتعل حالت میں پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور تقریر کی ہے۔
پولیس نے دعوی کہا ہے کہ مذکورہ دن کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف حفاظتی کنٹینرکی توڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراؤں کر کےزبردستی ریڈ زون کے اندر داخل ہوکر سرکاری املاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کے مطابق پتھراؤں سے متعدد اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔
تاہم پولیس نے اپنی درندگی بارے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے کہ انھوں نے جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی گمشدگی کی ایف آئی آر لواحقین کے مسلسل احتجاج دھرنے کے باوجود فورسز کیخلاف کیوں درج نہیں کی اور بلوچی روایات کو روند کر خواتین بلوچ کو ریلی دوران دو دفعہ تشدد کا نشانہ بناکر مارپیٹا گیا اور زخمیوں کو کیوں علاج معالج سے دور رکھا گیا ۔