افغانستان کے شہر بامیان کی مارکیٹ میں مسلح حملے میں تین غیر ملکیوں اور ان کے مترجم سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے افغانستان کے شہر بامیان میں ہونے والے حملے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ 3 افغان باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا ہےکہ امارت اسلامیہ کی سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے سلسلے میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔