مستونگ، کوئٹہ اور تربت سے 4 نوجوان جبری لاپتہ، ایک بازیاب

بلوچستان کے علاقے مستونگ، کوئٹہ اور تربت سے دو کم عمر لڑکوں سمیت مزید 4 بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، دوسری جانب دس روز قبل لاپتہ کیے جانے والے ایک نوجوان کی بازیابی کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹاکے مطابق 18 سالہ دکاندار کامران ولد غلام سرور کو 22 نومبر 2026 کی صبح 6 بجے مستونگ کے علاقے گرگینہ کلی پسند خان کی ایک مسجد سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

جبکہ 30 سالہ خلیل بلوچ ولد حاجی محمد خان جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہے، 16 نومبر 2026 کی صبح 10 بجے مستونگ کے علاقے گرگینہ کلی پسند خان سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت کے مقام آپسر بلوچی بازار کے رہائشی 15 سالہ مزدور نجیب ولد لال بخش کو 25 نومبر 2026 کی شام 6 بجے ایف سی اہلکاروں نے بلوچی بازار آپسر سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔

بی وائی سی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع کلی قمبرانی کے رہائشی 15 سالہ دکاندار ساتک قمبرانی ولد حاجی قدرت اللہ کو 27 نومبر 2026 کی شب ایک بجے سی ٹی ڈی (CTD) اور ملٹری انٹیلی جنس (MI) کے اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے شاہی تمپ تربت کے رہائشی مسکان ولد احمد، جنہیں 16 نومبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، ریاستی حراست سے بازیاب ہو کر 26 نومبر 2026 کو تربت میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھی میں پل اور جاسوس ٹاور تباہ، ناکہ بندی کے دوران چار افراد گرفتار کرلئے۔ بی آر جی

جمعہ نومبر 27 , 2026
بلوچ ریپبلکن گارڈز ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ 25 نومبر کی رات بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں ایک پل کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا۔ ترجمان نے کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ