صحافیوں کی برطرفی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں دھرنا

پاکستان میں صحافت پر پابندیوں اور میڈیا اداروں سے کارکنوں کی برطرفی کے خلاف صحافیوں کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں دھرنا کوئٹہ میں شروع ہوا ہے۔

پیر کے روز بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام دو روزہ دھرنے کا آغاز کوئٹہ پریس کلب کے باہر ہوا۔ دھرنے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے بھی شرکت کی۔

دھرنے میں حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اظہارِ یکجہتی کے لیے آئی۔

دھرنے کے شرکا سے صحافتی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت میں شامل جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب وہ حزب اختلاف میں تھیں تو آزادیٔ صحافت کی بات کرتی تھیں، لیکن آج انھوں نے اپنے دورِ حکومت میں پیکا جیسے کالے قانون کو منظور کیا، جسے آج صحافیوں اور آزادیٔ صحافت کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے صحافی بلوچستان کی صورتحال کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ نہیں کر سکتے۔

انھوں نے کہا کہ جہاں آزادیٔ صحافت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، وہاں میڈیا کے اداروں سے صحافیوں کو نکالا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ میں دس نیوز چینلز کے بیوروز بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 120 کارکنوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، میڈیا کے اداروں سے کارکنوں کی جبری برطرفیاں بند کی جائیں اور جن کارکنوں کو برطرف کیا گیا ہے انھیں بحال کیا جائے۔

مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پیکا ایکٹ میں صحافتی تنظیموں اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترامیم لائی جائیں، آزادیٔ صحافت پر عائد قدغنوں اور کالے قوانین کا خاتمہ کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامر: ایک آواز، ایک فن اور ایک عہد کی یاد: احسان بلوچ

منگل نومبر 24 , 2026
زامر: ایک آواز، ایک فن اور ایک عہد کی یاد تحریر احسان بلوچ کسی فنکار کی پہچان صرف اس کی آواز یا اس کے فن پاروں سے نہیں بنتی؛ اس کا تعلق اس احساس سے بھی ہوتا ہے جسے وہ اپنے فن کے ذریعے دوسروں تک پہنچاتا ہے۔ بعض آوازیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ