21 کارروائیوں میں 37 فوجی اہلکار و ڈیتھ اسکواڈ کارندے ہلاک۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 21 نومبر کو خاران شہر کے وسط میں قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) کے مرکزی کیمپ کو گرینیڈ لانچروں سے نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 9 نومبر 2026 کو شہرک سے قابض فوج کے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شاہد حیدر کو سری گونگّی سے گرفتار کر کے اس سے تفتیش کی۔ دورانِ تفتیش ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا اور یہ بھی اقرار کیا کہ وہ متعدد فوجی آپریشنوں میں قابض فوج کے ساتھ موجود رہا ہے، جبکہ علاقے میں بھتہ خوری اور منشیات کے کاروبار کے عوض بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کے گھناؤنے جرائم سرانجام دیتا رہا ہے۔ تمام جرائم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی اور 21 نومبر 2026 کو اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 20 نومبر 2026 کو بارکھان کے علاقے بغاؤ میں میران تھانے پر حملہ کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا اور وہاں موجود اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ تھانے میں موجود تمام اسلحہ اور عسکری سامان ضبط کر لیا گیا، جبکہ اہلکاروں کو سخت تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 19 نومبر 2026 کو بارکھان کے علاقے بغاؤ میں دامان تھانے پر حملہ کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا اور وہاں موجود اہلکاروں کو گرفتار کر کے تھانے کا اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔ گرفتار اہلکاروں کو سخت تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔

بیان میں کہا ہے کہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 19 نومبر 2026 کو کیچ کے علاقے تجابان میں سی پیک شاہراہ پر پنجاب کے معاشی مفادات سے منسلک 2 ٹریلرز کے ٹائر ناکارہ کر کے انہیں نقصان پہنچایا اور ڈرائیور کو تنبیہ کے بعد رہا کر دیا۔

ایک اور کارروائی میں کاڈ اور قربان یونٹ کے سرمچاروں نے 17 نومبر 2026 کو خضدار کے علاقے انجیرہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قابض فوج کی 3 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا، جس میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسی کارروائی کے تسلسل میں خضدار کے علاقے جیوا میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قابض فوج کے ایک اور قافلے پر حملہ کیا گیا، یہ حملہ دیر تک جاری رہا جس میں تقریباً 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ دریں اثنا دوپہر 2 بجے کے وقت خضدار کے علاقے لاکھوریان میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قابض فوج کی 5 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تقریباً 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ لاکھوریان میں نادرا آفس کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔ کاڈ اور قربان یونٹ کے سرمچاروں نے ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 20 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 16 نومبر 2026 کو نوشکی کے علاقے ملّ میں جان بیک کے مقام پر قابض فوج کی 2 گاڑیوں اور پیدل اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جبکہ گاڑیاں ناکارہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 16 نومبر 2026 کو خاران شہر میں جوژان کے مقام پر قائم قابض فوج کے کیمپ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں قابض فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ راکٹ لگنے سے کیمپ کے دو مورچے تباہ ہو گئے۔

ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 14 نومبر 2026 کو گوادر کے علاقے سُنٹسر میں گوادر تا سُنٹسر زیرِ تعمیر سڑک کے منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کیا۔ اس دوران سرمچاروں نے وہاں موجود تمام مشینری کو نذرِ آتش کر دیا جبکہ مزدوروں کو سخت تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا۔

مزید کہا ہے کہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 13 نومبر 2026 کو تمپ کے علاقے آسیاباد میں قائم قابض فوج کی چیک پوسٹ اور اس پر نصب کیمروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کیمرے تباہ ہو گئے اور قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 12 نومبر 2026 کو خاران کے علاقے گْواش میں سی پیک لنک روڈ پر ناکہ بندی کر کے اسنیپ چیکنگ کی۔ ناکہ بندی کا مقصد علاقے میں اپنا کنٹرول برقرار رکھنا اور قابض فوج و اس کے سہولت کاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 12 نومبر 2026 کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کے باہر گشت کرتے ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

میجر گہرام نے کہا ہے کہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 10 نومبر 2026 کو سبی کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کی مرکزی شاہراہ پر رفتار ہوٹل کے مقام پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران گیس لے جانے والی ایک گاڑی کو روک کر نذرِ آتش کر دیا گیا اور بعد ازاں پُل کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ یہ ناکہ بندی شام 7 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہی۔

انہوں نے کہاکہ 10 نومبر 2026 کو سبی کے علاقے حاجی شہر میں سرمچار تنظیمی گشت پر تھے کہ اچانک ان کا سامنا مقامی ڈیتھ اسکواڈ سے ہوا۔ ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ اس جھڑپ میں سنگت الطاف عرف تنویر جان ولد علی حیدر شہید ہوئے، جبکہ باقی سرمچاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو پسپا کر دیا۔ (شہید کی تفصیلات الگ بیان میں دی جائے گی)۔

بیان کے مطابق دریں اثنا تنویر جان کی شہادت کے کچھ ہی لمحوں بعد سرمچاروں کو اطلاع ملی کہ پاکستانی فوج بڑے قافلے کی شکل میں حاجی شہر سے نکل کر مٹھڑی کی طرف جا رہی ہے۔ سرمچاروں نے گھات لگا کر حاجی شہر سے کچھ فاصلے پر قابض فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس سے دو گاڑیاں حملے کی زد میں آئیں اور ان میں سوار 8 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حواس باختہ فوج اپنی ایک گاڑی اور ہلاک اہلکاروں کی لاشیں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گئی۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 9 نومبر 2026 کو کیچ کے علاقے جوسک میں گَروک کور پر قائم لیویز چوکی پر حملہ کر کے اسے نذرِ آتش کر دیا اور وہاں موجود اہلکاروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سخت تنبیہ کے بعد رہا کر دیا۔

ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 9 نومبر 2026 کو بیلہ کے علاقے ویرہ حب کے مقام پر معدنیات کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹائر ناکارہ کیے اور ڈرائیور حضرات کو سخت تنبیہ کے بعد رہا کر دیا۔ اس علاقے میں پیپلز پارٹی کے رہنما علی حسن زہری پاکستانی فوج اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے بلوچ وسائل کی لوٹ مار، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور جبری گمشدگی جیسے غیر انسانی جرائم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ یہ حملہ تنظیم کی طرف سے تنبیہ ہے کہ اگر کوئی بھی قابض فوج کے ساتھ کسی قسم کی معاونت یا مدد میں ملوث رہا تو اسے بھی قومی مجرم سمجھا جائے گا۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بیان میں کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 6 نومبر 2026 کو مند کے علاقے بلوچ آباد کے مقام پر قابض فوج کے لیے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ وہ یہ راشن مند (بُلو) میں قابض فوج کے مرکزی کیمپ کے لیے لے جا رہا تھا۔ سرمچاروں نے راشن اپنی تحویل میں لے کر گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا اور بعد ازاں ڈرائیور کو تنبیہ کے بعد رہا کر دیا۔

ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 6 نومبر 2026 کو کیچ کے علاقے ہیرونک میں سی پیک روڈ پر قائم لیویز تھانے پر حملہ کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا اور ناکہ قائم کر کے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران پنجاب کے معاشی مفادات سے منسلک ایک ٹرالر کے ٹائر ناکارہ کیے گئے اور ڈرائیور کو تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا، جبکہ لیویز تھانے کے قریب قابض فوج کے نصب کردہ سرویلنس کیمرے کو فائرنگ کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔ ہم لیویز اہلکاروں کو سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ سرمچاروں سے محاذ آرائی سے گریز کریں اور قابض فوج کی معاونت نہ کریں، وگرنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بیان کے مطابق 3 نومبر 2026 کو چاغی کے علاقے دالبندین میں پُل چوٹو کے مقام پر قابض فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی، جس پر مستعد سرمچاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے فوج پر حملہ کر دیا۔ اس جھڑپ کے دوران شہید آلیار عرف سرباز ولد محمد ایوب سیاہ پاد نے اپنے تمام ساتھیوں کو بحفاظت گھیرے سے نکالا اور خود پانچ گھنٹے تک قابض فوج کے ساتھ بہادری سے لڑتے رہے، بالآخر گولیاں ختم ہونے پر آخری گولی کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے سرزمین کے دفاع میں امر ہو گئے۔ اس جھڑپ میں قابض فوج کے متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے 2 نومبر 2026 کو کیچ کے علاقے شاپُک میں سی پیک شاہراہ پر پنجاب کے معاشی مفادات سے منسلک ٹرالر اور ٹرک کے ٹائر ناکارہ کیے اور ڈرائیور حضرات کو تنبیہ کے بعد رہا کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے کیچ کے علاقے شہرک میں ڈیم بازار کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر پنجاب کے معاشی مفادات سے منسلک گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹائر ناکارہ کیے اور ڈرائیورز کو سخت تنبیہ کے بعد رہا کر دیا۔

آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تمام کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق

پیر نومبر 23 , 2026
بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔ ضلع دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران زہر یلی گیس بھر گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے کریم خان نامی کانکن ہلاک ہوگیا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ