
پسنی کے علاقے بسول کے قریب مسافر بس اور بوزر کے درمیان خوفناک تصادم کا واقع پیش آیا ہے، تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا خدشہ ہے جبکہ مسافروں کی حالت سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آزاد دشت ٹرانسپورٹ کی مسافر بس آج صبح تقریباً 6 بجے تربت سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ پسنی کے علاقے بسول کے قریب بس ایک بوزر سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاحال بس میں سوار مسافروں کی تعداد اور ان کی حالت سے متعلق حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور جانی نقصان سے متعلق معلومات کا انتظار ہے۔
