پسنی: مسافر بس اور بوزر میں خوفناک تصادم، بس میں آگ بھڑک اٹھی، جانی نقصانات کا خدشہ

پسنی کے علاقے بسول کے قریب مسافر بس اور بوزر کے درمیان خوفناک تصادم کا واقع پیش آیا ہے، تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا خدشہ ہے جبکہ مسافروں کی حالت سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آزاد دشت ٹرانسپورٹ کی مسافر بس آج صبح تقریباً 6 بجے تربت سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ پسنی کے علاقے بسول کے قریب بس ایک بوزر سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال بس میں سوار مسافروں کی تعداد اور ان کی حالت سے متعلق حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور جانی نقصان سے متعلق معلومات کا انتظار ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی فوج کی بالادستی نے بلوچستان کو فاشسٹ کالونی بنا دیا ہے، بی این ایم کانفرنس سے ڈاکٹر لاکھو لوہانا کا خطاب

جمعرات نومبر 19 , 2026
ورلڈ سندھی کانگریس کے چیئرمین نے جرمنی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ شہداء کی قربانیوں نے بلوچ معاشرے کو بدل دیا ہے اور بلوچستان میں موجودہ صورتحال ’’ فاشسٹ نوآبادیات ‘‘ کی ایک شکل ہے۔ ڈاکٹر لاکھو لوہانا نے ہینوور میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ