جبری گمشدگیوں کا خاتمہ، شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وی بی ایم پی

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6420ویں روز بھی جاری رہا۔ اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ماورائے آئین و قانون اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسے 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیوں کا خاتمہ، شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ کے تعلیمی اداروں میں چوری، ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعات تشویشناک ہیں، طلبا کی پریس کانفرنس

اتوار نومبر 15 , 2026
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) تربت زون کے رہنماؤں نے ضلع کیچ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں مسلسل چوری، ڈکیتی، فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ