کچھی میں قابض پاکستانی فوج اور پولیس کے مشترکہ چیک پوسٹ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔ بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز شام کو بی آر جی کے ڈرون یونٹ عامر ایئرو گارڈینز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں مغربی بائی پاس پر فوج و پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عامر ایئرو گارڈینز کے سرمچاروں نے دشمن کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ ناکہ پر موجود تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے معدنی وسائل پر بلوچ قوم کی رضامندی کے بغیر کسی بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان بی این ایم

بدھ نومبر 11 , 2026
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے اسلام آباد میں 12 اور 13 نومبر کو منعقد ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم (PMIF26) پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں اور کثیرالقومی کمپنیوں کے ذریعے بلوچستان کے قدرتی وسائل کی لوٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ