
خان آف قلات خان سلیمان خان داؤن کے صاحبزادے پرنس محمد خون احمدزئی اپنے تین گن مینوں سمیت مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئے ہیں۔
مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب مسلح افراد قلات اور سوراب کے درمیان ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے جہاں سے انہوں سے پرنس محمد احمدزئی کو انکے گن مینوں سمیت اغوا کر لیا۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پرنس محمد خان احمدزئی گزشتہ شب خضدار سے قلات کی جانب سفر کر رہے تھے جب مسلح افراد سوراب کے مقام سے انہیں انکے تین گن مینوں سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، متعلقہ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی باحفاظت بازیابی کے لئے اقدام اٹھا رہے ہیں۔
