
گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
زرمبش ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب گوادر شہر سے فرحان بلوچ ولد برکت کو حراست میں لے کر جبراً لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان بل نگور کا رہائشی ہے جسے پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے نیا آباد سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔