
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حادثے کا شکار تیز رفتار گاڑی بیلہ سے وندر کے طرف جا رہا تھا۔
گاڑی الٹنے کے سبب ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، دونوں افراد آپس میں بھائی تھے۔
نعش اور زخمی کو طبی امداد اور ضروری کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بعدازاں نعش ورثاء کے حوالے جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا۔