وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری، بیبرگ قمبرانی اور ذیشان کے لواحقین کی شرکت

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ 6399ویں روز بھی جاری، بیبرگ قمبرانی اور ذیشان کے لواحقین نے کیمپ میں شرکت کی۔

اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ تمام تر کوششوں اور پرامن احتجاج کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا، جس کے باعث خاندان شدید اذیت کا شکار ہیں۔

لواحقین کے مطابق بیبرگ قمبرانی کو 25 دسمبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے کلی قمبرانی، کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا، جبکہ ذیشان 2015 سے سریاب، کوئٹہ سے لاپتہ ہیں۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ بیبرگ قمبرانی اور ذیشان سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے منظرِ عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: ندی سے نوجوان کی لاش برآمد

اتوار اکتوبر 25 , 2026
تربت کے علاقے جوسک شیوانی ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاش کی شناخت طاہر رفیق سکنہ شاپک کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور نوجوان کی موت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ