نصیر آباد میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کر لی

بلوچ آزادی پسند تنظیم “بلوچ ریپبلکن گارڈز” کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں حاجی مغل خان بگٹی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹاور مکمل طور پر زمین بوس ہوگئ جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضلع کیچ میں پشتون مزدوروں پرسیکیورٹی اداروں کا ڈرون حملہ ناقابل قبول ہے۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

ہفتہ اکتوبر 24 , 2026
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت چیری میں سیکیورٹی اداروں کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک مزدور کی شہادت اور چھ دیگر افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر شدید غم و غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ