بیٹے کے قتل کے معاملے میں انصاف نہ ملا تو خودسوزی کروں گی۔ بی بی شرف خاتون

کوئٹہ کے رہائشی بی بی شرف خاتون نے اپنے بیٹے کے قتل کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران بی بی شرف خاتون نے الزام عائد کیا کہ سبی روڈ ریلوے پھاٹک پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نور اللہ اور شفیع محمد جاں بحق ہوئے، جبکہ واقعے میں تیسرا نوجوان ظہیر احمد شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او نیو سریاب ثناء اللہ شیرانی اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بی بی شرف خاتون کا الزام تھا کہ مقتول نوجوانوں کو چور اور ڈاکو ثابت کرنے کے لیے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ تھانے میں متعدد درخواستیں دینے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور مبینہ قتل میں ملوث ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بی بی شرف خاتون نے خبردار کیا کہ اگر انہیں اپنے بیٹے کے مبینہ قتل کے معاملے میں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرنے پر مجبور ہوں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نصیر آباد میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کر لی

ہفتہ اکتوبر 24 , 2026
بلوچ آزادی پسند تنظیم “بلوچ ریپبلکن گارڈز” کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں حاجی مغل خان بگٹی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ