بلوچستان: تین افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع خضدار، گوادر اور جھل مگسی سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جھل مگسی کے تحصیل گنداواہ کے علاقے سے مغوی عرفان علی دیناری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش گنداوہ کے علاقے میں پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گھاترہ سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، عرفان علی دیناری کو کھاری کے علاقے ڈرابھی سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب خضدار کھٹان ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت محمد یونس ولد محمد یوسف غلامانی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح گوادر کے علاقے کلانچ میں پسنی کے رہائشی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت پسنی وارڈ نمبر 6 کے رہائشی ریحان الفت کے نام سے ہوئی ہے۔

جبکہ قتل کی وجوحات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بیٹے کے قتل کے معاملے میں انصاف نہ ملا تو خودسوزی کروں گی۔ بی بی شرف خاتون

ہفتہ اکتوبر 24 , 2026
کوئٹہ کے رہائشی بی بی شرف خاتون نے اپنے بیٹے کے قتل کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران بی بی شرف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ