تمپ: تعلیمی ادارے، اسپتال اور کاروباری مراکز بند، علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا خدشہ

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آج اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، علاقے میں مکمل کرفیو کا سماں ہے، مختلف راستوں اور اہم مقامات پر فوجی اہلکار تعینات ہیں، جہاں آمدورفت کرنے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور کاروباری مراکز کی بندش کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

زرمبش زرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کو پہاڑی علاقوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کو گومازی، مزن بند و کلبر کے پہاڑی سلسلوں میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔ آج صبح مزن بند کے پہاڑی سلسلے کی جانب پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹرز کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے اس بابت تاحال کسی قسم کے بیانات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: محمد سدیس کےلواحقین کی پریس کانفرنس، بیٹے کی ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات اکتوبر 22 , 2026
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے احتجاجی کیمپ میں جبری لاپتہ محمد سدیس کے والد محمد اشرف نے دیگر لواحقین کے ہمراہ چیئرمین نصراللہ بلوچ کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے محمد سدیس کو رواں سال 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ