کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری، صغیر احمد اور اقرار کی ہمشیرہ کی شرکت

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6396ویں روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے صغیر احمد اور اقرار بلوچ سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

صغیر احمد کے ہمشیرہ کے مطابق، ان کے بھائی صغیر احمد اور کزن اقرار کو 11 جون 2025 کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔ جس کوچ سے انہیں حراست میں لیا گیا، اس کے ڈرائیور، صغیر اور اقرار کے دوست اور دیگر مسافروں نے گمشدگی کے حوالے سے جبری گمشدگیوں سے متعلق تحقیقاتی ادارے (GIT) میں اپنے بیانات ریکارڈ کرائے، لیکن اس کے باوجود دونوں تاحال بازیاب نہیں ہوئے۔

اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا کہ صغیر احمد اور اقرار کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کی بازیابی نہ ہونے کی صورت میں خاندان کے ہمراہ احتجاج کیا جائے گا۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صغیر احمد اور اقرار بلوچ سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ نوجوان خود کو قابض کی یوتھ انگیجمنٹ سرگرمیوں سے دور رکھ کر اپنے اندر حقیقی علمی،تخلیقی، تنقیدی اور شعوری سوچ پیدا کریں۔ شولان بلوچ

جمعرات اکتوبر 22 , 2026
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان شولان بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں ہر قابض ریاست کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ اپنے زیرقبضہ قوموں کو بہ یک وقت ہارڈ سمیت سافٹ پالیسی کے زریعے حکمرانی کرتی ہے۔ قبضہ گیر صرف زمین پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ