کوٙٹہ سے تین سگے بھائیوں کی جبری گمشدگی باعثِ تشویش، وی بی ایم پی کا فوری بازیابی کا مطالبہ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ کوئٹہ کے علاقے کلی گوہر آباد میں فورسز کے اہلکاروں نے دو مختلف راتوں میں ایک ہی گھر پر چھاپے مار کر تین سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین کے مطابق، 6 نومبر 2026 کی شب 15 سالہ نجیب ولد داؤد اور 19 سالہ لیاقت ولد داؤد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ 7 نومبر کی شب ان کے 28 سالہ بڑے بھائی سلال ولد داؤد، جو ایک سرکاری ملازم ہیں، کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود تینوں بھائیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اہل خانہ شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے تینوں سگے بھائیوں کی مبینہ جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نجیب، لیاقت اور سلال کی بحفاظت بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظرِ عام پر لا کر ملکی قوانین کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرکے اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مکران میڈیکل کالج میں طلبہ کا احتجاج دسویں روز بھی جاری رہا

پیر نومبر 16 , 2026
مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج آج دسویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاج کے منتظمین کا کہا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دس روز گزرنے کے باوجود کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے تاحال […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ