
تفصیلات کے مطابق، ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت صدھیر ولد سلیم سکنہ بالگتر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں کمسن بچہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
علاقہ مکینوں نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تیز رفتاری کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔
