تمپ: فائرنگ کے واقعے میں نوجوان ہلاک

تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ممتاز ولد ماسٹر مختار نامی نوجوان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تمپ مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ممتاز پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مقتول کا تعلق تمپ سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ