‏خدیجہ بلوچ سمیت بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیاں ناقابلِ برداشت ہیں۔ بی ڈبلیو ایف

‏بلوچ وومن فورم کے ترجمان کے جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ڈبلیو ایف بلوچستان میں بلوچ خواتین کی پے در پے جبری گمشدگیوں، بالخصوص کوئٹہ سے نرسنگ کی طالبہ خدیجہ بلوچ کے لاپتہ کیے جانے، پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ خواتین کو اس طرح نشانہ بنانا نہ صرف آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بنیادی انسانی حقوق، وقار اور سماجی اقدار پر ایک سنگین حملہ بھی ہے۔

‏ترجمان نے کہا کہ ہم واضح طور پر یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کا احترام ایک بنیادی اصول ہے، اور انہیں نشانہ بنانا پورے معاشرے کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں بلکہ یہ پہلے سے محرومی اور عدم اعتماد کا شکار خطے میں مزید بے چینی، اشتعال اور ردِعمل کو جنم دیتے ہیں، جس کے اثرات دیرپا اور نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

‏انہوں نے کہا کہ بلوچ وومن فورم اس امر پر زور دیتا ہے کہ ریاستی ادارے اپنی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا سنجیدگی سے ادراک کریں۔ نرسنگ طالبہ خدیجہ بلوچ کو فی الفور بازیاب کیا جائے، جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو فوری طور پر روکا جائے، اور ایسے تمام واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔

‏ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کا احترام، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ہی کسی بھی معاشرے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی اعتماد کی بنیاد ہوتی ہے۔ ان اصولوں سے انحراف نہ صرف ریاست اور عوام کے درمیان فاصلے کو بڑھاتا ہے بلکہ مجموعی طور پر معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: نرسنگ کی طالبہ خدیجہ پیر جان کی جبری گمشدگی، اہل خانہ کا پریس کانفرنس میں بازیابی کا مطالبہ

جمعرات اپریل 23 , 2026
بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والی نرسنگ کی طالبہ خدیجہ بنت پیر جان کی گرفتاری اور گمشدگی پر اہل خانہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہل خانہ نے کہاکہ خدیجہ پیر جان، جو بی ایس نرسنگ کے ساتویں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ