کوئٹہ، خاران، زہری: ایگل اسکواڈ پر بم دھماکہ، مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور حملے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر اللہ والا مسجد کے قریب ایگل اسکواڈ کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایگل اسکواڈ کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں اہلکاروں کے جانی نقصان کی بات کی جا رہی ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے۔

ادھر خاران کے علاقے المرک، کسان اور گردونواح میں پاکستانی فوج کے قافلوں کی پیش قدمی کے دوران گھات لگائے مسلح افراد کی جانب سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں جبکہ ڈرون پروازیں بھی دیکھی گئیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

اسی طرح خضدار کے علاقے زہری میں سوہندہ کے مقام پر پہلے بم دھماکے اور بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں فورسز کو نشانہ بنانے بنایا گیا ہے۔ رات گئے تک علاقے میں کشیدگی اور آپریشن کی صورتحال رپورٹ کی گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ