کردگاپ: فوجی جارحیت کے دوران متعدد افراد جبری لاپتہ

بلوچستان ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں پاکستانی فوجی جارحیت کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 17 اور 18 اپریل کو مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران پاکستانی فورسز نے کئی افراد کو حراست میں لیا، جن کے بارے میں بعد ازاں ان کے اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

لاپتہ ہونے والے افراد میں جبار ولد محمد سکندر، بابو جان ولد سکندر، حسنین، نقیب ولد مولوی علی احمد، زیشان ولد ماسٹر تما خان، زبیر ولد پرویز، عبدلرسول ولد عبدالباقی، طالب علم موہیب ولد عبدالباقی اور بابو سفر خان (لیویز مستونگ) شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے مستونگ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران لوگوں کو گرفتار کرنے اور تشدد کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

متاثرہ خاندانوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر حراست افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ان کے بارے میں فوری معلومات فراہم کی جائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گومازی میں پاکستانی فوج کا فوجی جارحیت، متعدد گھریں کو نذر آتش، قیمتی سامان اور موٹر سائیکل ضبط

ہفتہ اپریل 18 , 2026
بلوچستان کے علاقے تمپ کے گومازی میں پاکستانی فوج کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے دوران متعدد گھروں کو نذر آتش کیے جانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کئی گھروں کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ