
بلوچستان کے علاقے تمپ کے گومازی میں پاکستانی فوج کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے دوران متعدد گھروں کو نذر آتش کیے جانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کئی گھروں کی دیواریں ٹریکٹروں کے ذریعے گرائی گئیں جبکہ گھروں میں موجود قیمتی سامان ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ متعدد موٹر سائیکلیں بھی ساتھ لے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں بی این ایم رہنما غلام نبی کے گھروں کو آگ لگائی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس آپریشن میں کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
