نوکنڈی: ریکوڈک سائٹ روڈ پر تین گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک، 18 زخمی

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے قریب ریکوڈک سائٹ روڈ پر تین گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ شب پیش آیا، جب تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تر افغان باشندے شامل ہیں جو ایران جانے کے سفر پر تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی ڈرائیور جبکہ دو افغان شہری شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر نوکنڈی سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ شدید زخمیوں میں سے 5 افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس تھانہ نوکنڈی کے ایس ایچ او غلام دستگیر بڑیچ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: پروم سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد چار افراد کی لاشیں برآمد، دو کی شناخت

جمعہ اپریل 17 , 2026
پنجگور: پروم کے علاقے سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے چار افراد کی لاشیں برآمد ہو کر پنجگور کے پروم جائین ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع اور اہلِ خانہ کے مطابق ان افراد میں سے دو کو 5 اپریل 2026 کو پروم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ