
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے آھوری میں آج صبح بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آٹھ گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، جہاں حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم نقصانات کی نوعیت اور تعداد کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
حکام کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی کاروائیاں مسلسل جاری ہیں جن میں پاکستانی فورسز کو بھاری نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
اسی طرح گزشتہ دنوں مستونگ اور پھر تربت میں پاکستانی فوج کے قافلوں کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا جن میں پاکستانی فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوئے جن کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہیں۔
