کراچی: شرافی گوٹھ میں پاکستانی فوج کے چھاپے، بلوچ خاتون سمیت 9 افراد جبری لاپتہ

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پاکستانی فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک بلوچ خاتون سمیت 9 افراد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شکیلہ زوجہ نصیر، عمران ولد فیض، عدنان ولد فیض، رضوان ولد فیض، صابر ولد فیض، نصیر ولد خیر محمد، وسیم ولد خیر محمد، سلمان ولد شریف اور شہزاد ولد جامل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کی رات پاکستانی فوج نے شرافی گوٹھ کے علاقے شاہ علی گوٹھ میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے، جہاں سے مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اپنے پیاروں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند اور پروم میں پاکستانی فوج پر حملوں میں دو اہلکار ہلاک، زیر حراست ڈی ایس پی کو رہا کردیا۔ بی ایل ایف

جمعہ اپریل 10 , 2026
 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 9 اپریل 2026 کو مند کے علاقے ردیگ اور مہیر کے درمیان کُڈومب کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو آئی ای ڈی (IED) دھماکے سے نشانہ بنایا جس کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ