تربت: کیچ کور ندی کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد، فائرنگ سے قتل کی تصدیق

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کیچ کور ندی کے حفاظتی بند کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کے قریب ملنے والی شناختی دستاویزات کی بنیاد پر ان کی شناخت محمد صادق ولد نور اللہ، ساکن ناگ زامران اور مسلم علی ولد سخی داد، ساکن بٹ تحصیل بلیدہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تربت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک مختلف مقامات سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کی حالت سے یہ تاثر لیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ جبری لاپتہ افراد ہو سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: شرافی گوٹھ میں پاکستانی فوج کے چھاپے، بلوچ خاتون سمیت 9 افراد جبری لاپتہ

جمعہ اپریل 10 , 2026
کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پاکستانی فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک بلوچ خاتون سمیت 9 افراد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شکیلہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ