تربت: لوڑی جنگجاہ میں ناکہ بندی، پولیس چوکی پر قبضہ، فورسز کے قافلے پر شدید حملے

بلوچستان کے شہر تربت میں لوڑی جنگجاہ کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور شدید حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے تقریباً تین گھنٹے تک علاقے میں ناکہ بندی قائم رکھی اور قریبی پولیس چوکی پر قبضہ کر کے وہاں موجود اہلکاروں سے اسلحہ اور دیگر سامان ضبط کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق چھ گاڑیوں پر مشتمل ایک فوجی قافلہ جب علاقے میں داخل ہوا تو گھات لگائے مسلح افراد نے ماشاللہ ہوٹل اور لوڑی جنگجاہ کے مقام پر اس پر شدید حملہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے چالیس منٹ سے زائد شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جبکہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کے دوران فورسز کی جانب سے کواڈ کاپٹر استعمال کیے گئے، جنہیں مسلح افراد نے نشانہ بناکر مار گرایا۔

اسی دوران ایک اور مقام پر شاہداد ہوٹل کے قریب ایک ٹاور اور دو سرویلینس کیمرے بھی تباہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

حکام کی جانب سے ان واقعات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آسکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ